ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ممبئی کے چرچ گیٹ اسٹیشن پر بم ہونے کی افواہ سے ہلچل، بڑھائی گئی سیکورٹی

ممبئی کے چرچ گیٹ اسٹیشن پر بم ہونے کی افواہ سے ہلچل، بڑھائی گئی سیکورٹی

Thu, 13 Jul 2017 22:25:57  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی13جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ممبئی کے انتہائی مصروف چرچ گیٹ ریلوے اسٹیشن پر بم لگائے جانے کی وارننگ کوری افواہ نکلی۔فون پرملی اطلاع پرحرکت میں آئی پولیس نے پورے علاقے کی شدید تلاشی لی، لیکن پولیس کو ایسا کوئی بھی سراگ ہاتھ نہیں لگا۔پولیس نے بتایا کہ فون پردی گئی انتباہ کوری افواہ تھی۔ریلوے سیکورٹی فورسز (آر پی ایف)کے مطابق اس کے کنٹرول روم پر صبح تقریباََ10:45بجے فون آیاکہ اسٹیشن پرایک بم پھٹنے والاہے۔

آرپی ایف اوردوسری سیکورٹی ایجنسیوں نے فوراََتلاشی مہم شروع کر دی. اس مہم میں ممبئی پولیس اور انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے لوگ شامل تھے۔تلاشی مہم ڈھائی گھنٹے تک چلی۔بم کی بات افواہ نکلی اور اسٹیشن پر کوئی بم برآمدنہیں ہوا۔آر پی ایف نے بتایاکہ فون کال کے بعد اس نے احتیاطی اقدامات اوراسٹیشن پر سیکورٹی سخت کر دی۔آرپی ایف اور ریاستی ریلوے پولیس(جی آرپی)اسٹیشن اور ٹرینوں پرنزدیکی نظر بنائے ہوئے ہیں۔فون کس نے کیا اس کی جانچ چل رہی ہے۔واقعہ کے بعدمغربی ریلوے نے کہا کہ تمام اسٹیشنوں پرسیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔مغربی ریلوے کے اہم افسر تعلقات عامہ رویندر بھاکر نے کہا کہ تلاشی مہم کے دوران ایجنسیوں کو کچھ نہیں ملا۔احتیاطاََتمام سٹیشنوں پر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
 


Share: